11:45 , 30 اپریل 2026
Watch Live

چین کی بروقت سیلاب متاثرین کی مدد، دو طیارے امدادی سامان کے ساتھ پاکستان پہنچ گئے

چین کی بروقت سیلاب متاثرین کی مدد، دو طیارے امدادی سامان کے ساتھ پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: چین کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کے دو طیارے پاکستان پہنچ گئے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق امدادی سامان میں 300 خیمے اور 9 ہزار کمبل شامل ہیں۔

اسلام آباد میں امدادی سامان کی حوالگی کی ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر امیر مقام، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر اور پاکستان میں تعینات چینی سفیر نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر امیر مقام نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کی بروقت امداد پاک-چین دوستی کی ایک لازوال مثال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین ہمیشہ مشکل کی گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان کو کبھی مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑتا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION