08:19 , 4 مئی 2026
Watch Live

چینی سائنسدانوں کا بڑا کارنامہ: چاند کے وقت کا تعین کرنے والا دنیا کا پہلا سافٹ ویئر تیار

چینی سائنسدانوں کا بڑا کارنامہ

چینی سائنسدانوں نے دنیا کا پہلا ایسا جدید سافٹ ویئر تیار کر لیا ہے جو چاند کے درست وقت (Lunar Time) کا تعین کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جسے مستقبل کے قمری مشنز کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ سافٹ ویئر چاند پر بھیجے جانے والے خلائی مشنز کی نیوی گیشن، لینڈنگ اور کمیونیکیشن کو زیادہ محفوظ اور درست بنانے میں مدد دے گا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب دنیا بھر کے خلائی ادارے چاند کی مہمات کی تیاری کر رہے ہیں۔

چاند پر وقت کا حساب زمین کے مقابلے میں زیادہ پیچیدہ ہے کیونکہ چاند کی کششِ ثقل کم ہونے کے باعث وہاں وقت زمین کے ایک دن کے مقابلے میں تقریباً 56 لاکھویں سیکنڈ تیز چلتا ہے، جو بظاہر معمولی مگر تکنیکی طور پر نہایت اہم فرق ہے۔

سائنسدانوں نے ایسا پینٹ تیار کرلیا جو ائیرکنڈیشنر کی ضرورت ختم کردے گا

چین کی پرپل ماؤنٹین آبزرویٹری کے سائنسدانوں نے ایسا سسٹم تیار کیا ہے جو چاند کی کششِ ثقل اور مدار کی گردش کو مدنظر رکھتے ہوئے زمین اور چاند کے وقت میں ہم آہنگی پیدا کرتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ اس سافٹ ویئر کے ذریعے وقت کی درستگی ہزار برسوں تک برقرار رہ سکتی ہے، جس دوران فرق صرف چند درجن نینو سیکنڈز تک محدود رہے گا، جو قمری نیوی گیشن کے لیے نہایت اہم ہے۔

ایل ٹی ای 440 (LTE-440) نامی یہ سافٹ ویئر پیچیدہ حساب کتاب کے بجائے صارفین کو زمین اور چاند کے وقت کا براہ راست موازنہ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، جس سے ماہرین کے لیے قمری وقت کا تعین آسان ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION