گوجرانوالہ کی سینٹرل جیل میں قید ایک سزا یافتہ قیدی قاسم کھوکھر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔ جیل حکام کے مطابق قاسم کو 9 مئی کے واقعے میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے قاسم کھوکھر کو 5 سال قید کی سزا سنائی تھی اور وہ سینٹرل جیل میں سزا کاٹ رہا تھا۔ دل کا دورہ اچانک پڑا جس کے باعث اس کی موت واقع ہوئی۔














