11:45 , 30 اپریل 2026
Watch Live

ایم 5 موٹر وے پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہو سکا

ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا میں سیلابی پانی کم کرنے کے لیے ایم 5 موٹر وے پر شگاف ڈالنے کی تجویز دی گئی ہے، لیکن اس پر ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔

اس تجویز کا جائزہ لینے والی کمیٹی کے اراکین کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ماہرین دن میں دو بار سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہیں اور ان کی رائے کے بعد ہی شگاف ڈالنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری طرف جلال پور پیر والا کے قریب سیلاب کے باعث ملتان تا سکھر ایم 5 موٹر وے سات دن سے بند ہے۔ سیلابی پانی نے سڑک کو نقصان پہنچایا ہے۔

موٹر وے کو مزید نقصان سے بچانے کے لیے اس کے کمزور حصوں پر پتھر ڈالنے کا کام جاری ہے، جبکہ گاڑیوں کو متبادل راستوں سے گزارا جا رہا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION