06:49 , 18 جولائی 2025
Watch Live

ایلون مسک نے نئی سیاسی جماعت ’’امریکا پارٹی‘‘ کا اعلان کر دیا

واشنگٹن: ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے امریکا میں نئی سیاسی جماعت "امریکا پارٹی” کے قیام کا اعلان کر دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں ایلون مسک نے کہا کہ "جب نظام دیوالیہ ہو جائے تو یہ جمہوریت نہیں بلکہ یک جماعتی نظام ہوتا ہے۔” انہوں نے کہا کہ امریکا پارٹی عوام کو ان کی آزادی واپس دلانے کے لیے بنائی گئی ہے۔

مسک نے اپنی پوسٹ میں امریکی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نئی سیاسی جماعت چاہتے ہیں، اور اب وہ آپ کے پاس ہے۔

ایلون مسک ماضی میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور ان کی حکومت میں محکمہ برائے حکومتی کارکردگی کے سربراہ بھی رہے، تاہم بعد ازاں ٹرمپ سے ان کے تعلقات کشیدہ ہو گئے اور انہوں نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION