ویب ڈیسک
|
10 مہینے پہلے
مریم نفیس کا لندن میں غیر اخلاقی لباس پہنچ کر پھیرنا مہنگا پڑ گیا

پاکستانی اداکارہ مریم نفیس کا لندن میں غیر اخلاقی لباس پہنچ کر سٹرکوں پر پھیرنا مہنگا پڑ گیا۔ پرستاروں اور سوشل میڈیا صارفین نے اُن کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔
اداکارہ نے جیسے ہی اپنی تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کی تو فینز اور صارفین نے اُن پر نامناسب لباس پہننے پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ کئی صارفین نے کمنٹس سیکشن میں جا کر ان کے لباس پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یورپی خواتین بھی سردیوں میں ایسا لباس نہیں پہنتیں۔
دوسرے صارف نے کہا کہ مریم نفیس شاید جلدی میں غلطی سے اپنا ٹراؤزر گھر پر چھوڑ آئی ہیں۔ ایک اور صارف نے کہا کہ شاہ رخ بھی اپنی فلم کچھ کچھ ہوتا ہے میں پینٹ پہننا بھول گیا تھا، کیا اس کا فیشن بھی یہی تھا؟۔ ایک صارف نے کہا کہ جب انجلینا جولی پاکستان میں آئی تھی تو اُن نے پورا سوٹ اور دوپٹہ پہنچا ہوا تھا لیکن جب ہماری اداکارائیں مغربی ممالک میں جاتیں ہیں تو وہ غیر اخلاقی لباس پہنچ کر پھیرتی ہیں۔ جبکہ کچھ نے ان کے اعتماد کی تعریف کی۔












