ویب ڈیسک
|
10 مہینے پہلے
وفاقی کابینہ کا 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے چینی کی بڑھتی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
وزارتِ غذائی تحفظ کے مطابق چینی کی درآمد سرکاری شعبے کے ذریعے کی جائے گی اور اس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
ترجمان وزارت نے بتایا کہ چینی درآمد کا طریقہ کار اس بار ماضی سے مختلف اور بہتر حکمتِ عملی پر مبنی ہے، تاکہ مصنوعی قلت اور سبسڈی پر انحصار سے بچا جا سکے۔
واضح رہے کہ ماضی میں چینی کی برآمد اس وقت کی گئی جب ملکی ذخائر وافر تھے، تاہم اب قیمتوں کو متوازن رکھنے کے لیے درآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب کراچی میں ہول سیل سطح پر چینی کی قیمت 179 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ریٹیل مارکیٹ میں یہ 190 سے 200 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ 15 مئی کے بعد سے چینی کی قیمت میں مجموعی طور پر 20 سے 30 روپے فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION











