09:28 , 15 مارچ 2026
Watch Live

پنجاب میں پہلا سرکاری آٹزم سینٹر، وزیراعلیٰ مریم نواز نے افتتاح کر دیا

سرکاری آٹزم سینٹر

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں پہلا سرکاری آٹزم سینٹر افتتاح کیا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل یہاں صرف خالی زمین تھی، اور آج اللہ کے فضل سے عالمی معیار کا آٹزم سینٹر قائم ہو چکا ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس سینٹر میں آٹسٹک بچوں کے علاج، تعلیم اور بحالی کی تمام سہولتیں ایک ہی چھت تلے فراہم کی گئی ہیں، جو شاید دنیا بھر میں بھی کم ہی کسی جگہ دستیاب ہوں۔

مریم نواز نے صوبائی معاون خصوصی ثانیہ عاشق کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے ذاتی دلچسپی سے اس منصوبے کی قیادت کی، جس کے ذریعے پنجاب بھر میں 20 ہزار سے زائد سپیشل بچوں کا علاج اور سرجری کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے اپنی ذاتی زندگی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی بہن کے بیٹے کی تشخیص آٹزم کی ہوئی تھی اور اس سے عام والدین کو درپیش مشکلات کا اندازہ ہوتا ہے۔ انہوں نے آٹسٹک بچوں کے والدین کے صبر اور حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا۔

دفاعی منصوبوں کیلئے 5 ارب 8 کروڑ کی منظوری

مریم نواز نے بتایا کہ سینٹر میں ساؤنڈ پروف سپیچ تھراپی، میوزک اور آرٹ تھراپی، آکوپیشنل تھراپی، اوپن ایئر جم، ٹیکسچرڈ فلور، سنسری ٹریننگ اور دیگر جدید سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ والدین کی ٹریننگ اور خصوصی اساتذہ کی تربیت کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ آٹسٹک بچوں کو اعتماد کے ساتھ زندگی گزارنا سکھایا جائے گا اور صوبے بھر میں 70 خصوصی بسیں بھی فراہم کی جائیں گی تاکہ سپیشل بچوں کی آسان رسائی ممکن ہو سکے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ریاست کا فرض ہے کہ امیر اور غریب کے حقوق برابر ہوں اور محروم افراد کی زندگی آسان بنائی جائے۔ انہوں نے والدین کو یقین دلایا کہ حکومت مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION