سری لنکا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ڈی ایس ڈی سلوا انتقال کر گئے

سری لنکا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ڈی ایس ڈی سلوا انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی تصدیق سری لنکا کرکٹ کی جانب سے کی گئی، جس کے بعد کرکٹ حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ڈی ایس ڈی سلوا نے سری لنکا کی جانب سے 12 ٹیسٹ اور 41 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے اور ابتدائی دور میں قومی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں میں شمار ہوتے تھے۔
وہ 1982 میں سری لنکا کی پہلی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ تھے، جس نے انگلینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ میچ کھیل کر سری لنکن کرکٹ کی ٹیسٹ سطح پر بنیاد رکھی۔
ڈی ایس ڈی سلوا کا شمار ان کھلاڑیوں میں ہوتا تھا جنہوں نے محدود وسائل کے باوجود سری لنکن کرکٹ کو عالمی سطح پر متعارف کرانے میں کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں : سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر کو 4 سال قید کی سزا
کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی وہ کھیل سے جڑے رہے اور 2009 سے 2011 تک سری لنکا کرکٹ کی عبوری ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیں۔
ان کے انتقال پر سابق کرکٹرز، عہدیداران اور مداحوں نے تعزیتی پیغامات جاری کیے اور ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔











