01:54 , 30 اپریل 2026
Watch Live

فی تولہ سونا 3,500 روپے مہنگا

فی تولہ سونا 3500 روپے مہنگا

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان برقرار ہے، جس کے باعث عوام اور سرمایہ کاروں کی تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3,500 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 3 ہزار 462 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3,001 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 637 روپے ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی مارکیٹ کے رجحانات اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث ہو رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں سونا 35 ڈالر مہنگا ہو کر 4,811 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION