سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

کراچی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فی تولہ سونا 2 ہزار 500 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 26 ہزار 462 روپے تک پہنچ گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 144 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 51 ہزار 356 روپے ہو گئی۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 25 ڈالر مہنگا ہو کر 5 ہزار 37 ڈالر کی سطح پر ریکارڈ ہوا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، فی تولہ چاندی 170 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 574 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION



















