07:49 , 4 مئی 2026
Watch Live

گوگل کا نیا فیچر: چیٹ جی پی ٹی سے جیمنائی میں ڈیٹا منتقل کرنا آسان

جیمنائی

گوگل نے چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے جیمنائی پر منتقل ہونے کا آسان طریقہ متعارف کرا دیا ہے۔

گوگل کی جانب سے “سوئچنگ ٹولز” نامی فیچر پیش کیا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی چیٹ جی پی ٹی یا دیگر اے آئی چیٹ بوٹس کا ڈیٹا جیمنائی میں منتقل کر سکتے ہیں۔

یہ اقدام دراصل صارفین کو مستقل طور پر گوگل کے اے آئی پلیٹ فارم کی جانب راغب کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

اس فیچر کی مدد سے صارفین اپنی مکمل چیٹ ہسٹری جیمنائی میں منتقل کر سکیں گے، جس سے ان کے پراجیکٹس اور ترجیحات محفوظ رہیں گی۔

گوگل نے جی میل صارفین کے لیے ایڈریس تبدیل کرنے کی سہولت متعارف کرادی

عام طور پر اے آئی چیٹ بوٹس صارف کی پرانی گفتگو کی بنیاد پر بہتر اور ذاتی نوعیت کے جوابات فراہم کرتے ہیں۔

گوگل کے مطابق چیٹ ہسٹری امپورٹ کرنے سے جیمنائی صارف کی دلچسپیوں، روابط اور دیگر معلومات کو بہتر طور پر سمجھ سکتا ہے۔

صارفین کو پہلے اپنی چیٹ ڈیٹا اصل پلیٹ فارم سے ڈاؤن لوڈ کرنی ہوگی اور پھر اسے جیمنائی میں اپ لوڈ کرنا ہوگا، جس سے پلیٹ فارم تبدیل کرنا نہایت آسان ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION