12:15 , 13 جولائی 2025
Watch Live

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی، نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ

لاہور: محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مون سون سسٹم فعال ہے، جس کے باعث موسلادھار بارش اور نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا اور فیصل آباد متاثر ہوسکتے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں دیر، سوات، بونیر، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان، تورغر، پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مردان، خیبر، اورکزئی، مہمند، چترال میں سیلاب کا خدشہ ہے۔

اس کے علاوہ سوات، ایبٹ آباد، پشاور، مردان میں نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔ کوہستان، شانگلہ، صوابی میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند ہو سکتی ہیں۔

عوام سے اپیل ہے کہ سفر سے قبل موسمی صورتحال کی مکمل معلومات حاصل کریں۔ گلیشئر پھٹنے کا خطرہ بھی موجود، این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION