ویب ڈیسک
|
8 مہینے پہلے
سندھ میں 7 سے 10 ستمبر تک تیز بارشوں کی پیشگوئی، کراچی سمیت کئی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 7 سے 10 ستمبر کے دوران کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز بارشیں متوقع ہیں، جن کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ اس وقت مدھیہ پردیش (بھارت) میں موجود ہے۔ یہ سسٹم 6 ستمبر کو راجستھان کے راستے سندھ میں داخل ہو سکتا ہے۔ اس کے باعث سندھ اور پنجاب کے مشرقی علاقوں میں مون سون ہواؤں کا داخلہ متوقع ہے۔
تھرپارکر، مٹھی، اسلام کوٹ، ننگرپارکر، چھاچھرو، ڈیپلو، عمرکوٹ، میرپور خاص، سانگھڑ، خیرپور، شہید بینظیر آباد، مٹیاری، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، سجاول، جامشورو، دادو، کشمور، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، گھوٹکی اور کراچی میں بارش کا امکان ہے۔
کراچی، میرپور خاص، لاڑکانہ، سکھر، حیدرآباد، بدین اور تھرپارکر سمیت کئی علاقوں میں نشیبی مقامات زیر آب آ سکتے ہیں۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔ پنجاب، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں 6 سے 8 ستمبر کے دوران بارش کی پیشگوئی۔ سیلاب زدہ علاقوں میں بارش سے صورتحال مزید خراب ہونے اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
- دنیا کے سب سے بڑے فٹبال ایونٹ FIFA World Cup 2026 کے لیے انعامی رقم اور ٹیموں کی تفصیلات سامنے…6 گھنٹے پہلے














