04:04 , 30 اپریل 2026
Watch Live

پی ایس ایل 11 میں تاریخی تبدیلیاں، ڈرافٹ کی جگہ آکشن سسٹم نافذ

پی ایس ایل 11

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے انتظامی ڈھانچے میں اہم اور تاریخی تبدیلیوں کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد لیگ کو مزید شفاف، مسابقتی اور تجارتی طور پر مضبوط بنانا ہے۔

پی ایس ایل 11 میں پہلی بار کھلاڑیوں کی سلیکشن ڈرافٹ کے بجائے آکشن سسٹم کے ذریعے کی جائے گی۔ اس نئے نظام سے نہ صرف ٹیموں میں توازن آئے گا بلکہ کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیت کے مطابق زیادہ معاوضہ حاصل کرنے کا موقع بھی ملے گا۔

نئے سیزن میں مینٹورز، برانڈ ایمبیسڈر اور رائٹ ٹو میچ جیسے قوانین کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے، جس سے ٹیموں کی تشکیل کا عمل مزید سادہ اور شفاف ہو جائے گا۔

آکشن سے قبل ہر فرنچائز کو مجموعی طور پر چار کھلاڑی ریٹین کرنے کی اجازت ہوگی، تاہم ہر کیٹیگری میں صرف ایک کھلاڑی کو برقرار رکھا جا سکے گا تاکہ کسی ایک درجے میں اجارہ داری نہ ہو۔

پی ایس ایل 11 میچ شیڈول 2026 کی تفصیلات سامنے

پی ایس ایل میں شامل ہونے والی دونوں نئی ٹیموں کو خصوصی رعایت دیتے ہوئے آکشن سے قبل چار، چار کھلاڑی منتخب کرنے کا اختیار دیا گیا ہے، تاکہ وہ بھی مضبوط اسکواڈ تشکیل دے سکیں۔

اس کے علاوہ ہر فرنچائز کو ایک بین الاقوامی کھلاڑی کو ڈائریکٹ سائن کرنے کی اجازت دی گئی ہے، بشرطیکہ وہ کھلاڑی 2025 کے پی ایس ایل ایڈیشن کا حصہ نہ رہا ہو۔

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 11واں ایڈیشن 26 مارچ سے شروع ہوگا، جبکہ اس سیزن کے کچھ میچز پہلی بار فیصل آباد کے تاریخی اقبال اسٹیڈیم میں بھی کھیلے جائیں گے، جو شائقین کے لیے ایک نیا تجربہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION