12:18 , 24 جون 2026
Watch Live

ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں خوفناک آگ، ہلاکتیں 44 ہوگئیں، سیکڑوں لاپتہ

ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں خوفناک آگ

ہانگ کانگ کے بلند رہائشی کمپلیکس میں لگنے والی ہولناک آگ پر اب تک مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 44 تک پہنچ گئی ہے اور سیکڑوں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ بدترین آتشزدگی نے دنیا کے سب سے گنجان آباد شہروں میں شمار ہونے والے ہانگ کانگ کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق آگ بدھ کے روز تائی پو کے شمالی ضلع میں واقع مرمت کے مراحل سے گزرنے والے وانگ فوک کورٹ نامی رہائشی کمپلیکس کے بانسوں سے بندھے ڈھانچوں میں بھڑکی، جو دیکھتے ہی دیکھتے کئی عمارتوں میں پھیل گئی۔ یہ ہاؤسنگ اسٹیٹ مجموعی طور پر 8 بلند عمارتوں پر مشتمل ہے جن کی ہر عمارت 31 منزلہ ہے اور ان میں 1984 فلیٹس موجود ہیں۔

ہانگ کانگ کی متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی، کم ازکم 13 افراد ہلاک

فائر بریگیڈ کے درجنوں اہلکار رات بھر آگ سے لڑتے رہے۔ ایک فائر فائٹر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ جمعرات کی صبح تک کئی مقامات پر شعلے اب بھی بھڑک رہے تھے۔ حکام کے مطابق تقریباً 900 رہائشیوں کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ہانگ کانگ، جس کی آبادی 75 لاکھ ہے، دنیا کے کثافتِ آبادی کے اعتبار سے سب سے زیادہ دباؤ برداشت کرنے والے شہروں میں شمار ہوتا ہے، جہاں فی مربع کلومیٹر آبادی 7100 افراد سے بھی زیادہ ہے۔

تفتیش کاروں کے مطابق آگ کا حتمی سبب سامنے نہیں آیا، تاہم شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عمارت کی مرمت کے دوران استعمال ہونے والا آتشگیر مواد آگ کے پھیلاؤ کا بنیادی باعث بن سکتا ہے۔ پولیس نے تعمیراتی کمپنی کے 3 افراد کو غفلت برتنے کے شبہے میں گرفتار کر لیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق عمارتوں کی اسکیفولڈنگ پر جالی، پلاسٹک شیٹنگ اور پیکنگ فوم جیسے مواد استعمال کیے گئے جو فائر سیفٹی معیار پر پورا نہیں اترتے تھے۔

بدھ کی دوپہر علاقے میں 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے بھی آگ کے پھیلاؤ میں اضافہ کیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION