12:18 , 24 جون 2026
Watch Live

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سے ملنے سے انکار

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سے ملنے سے انکار

اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ملاقات سے معذرت کر لی۔ جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی گزشتہ رات اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے کے بعد صبح اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے، تاہم ان کی چیف جسٹس سے ملاقات ممکن نہ ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی، علیمہ خان اور وکلا چیف جسٹس کے سیکریٹری آفس گئے مگر انہیں پیغام دیا گیا کہ چیف جسٹس ان سے ملاقات نہیں کر سکتے، جس کے بعد وفد واپس روانہ ہوگیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ "ہماری شنوائی نہیں ہوئی، چیف جسٹس کی جانب سے واضح پیغام ملا کہ وہ ہم سے نہیں مل سکتے۔” انہوں نے اعلان کیا کہ آج وہ نہ قومی اسمبلی اور نہ سینیٹ کا اجلاس چلنے دیں گے، جبکہ آئندہ منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ اور اڈیالہ جیل دونوں مقامات پر کارکنوں کو جمع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر دھرنا، سہیل آفریدی نے گورکھ پور ناکہ احتجاج ختم کردیا

اس صورتحال پر ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے بھی مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کسی سے ملاقات نہیں کر رہے، نہ انہوں نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی اور نہ ہی کسی وکیل یا ایڈووکیٹ جنرل سے۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر اس وقت دھرنے پر بیٹھ گئے تھے جب انہیں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دی گئی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION