07:49 , 4 مئی 2026
Watch Live

انسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف

انسٹاگرام

انسٹاگرام نے اعلان کیا ہے کہ وہ کم عمر صارفین کو +13 ریٹنگ والے حساس مواد سے محفوظ رکھنے کے لیے نئی عالمی پالیسی نافذ کرنے جا رہا ہے۔

یہ پالیسی آسٹریلیا، کینیڈا، برطانیہ اور امریکا سمیت متعدد ممالک میں لاگو کی جائے گی، جبکہ اسے اب عالمی سطح پر کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس پر بھی نافذ کیا جائے گا۔

یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب میٹا کو نیو میکسیکو اور لاس اینجلس کی عدالتوں میں نوجوان صارفین پر منفی اثرات کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔

فیس بک اور انسٹاگرام اب بغیر اشتہارات کے، مگر کہاں؟

کمپنی کے مطابق اس اقدام کا مقصد نوجوان صارفین کے لیے محفوظ ڈیجیٹل ماحول فراہم کرنا اور غیر مناسب مواد تک رسائی کو محدود کرنا ہے۔

اس کے ساتھ انسٹاگرام نے “لمیٹڈ کنٹینٹ” کے نام سے ایک نیا فیچر بھی متعارف کرایا ہے جس میں سخت فلٹرز شامل کیے گئے ہیں۔

اس فیچر کے تحت کم عمر صارفین نہ صرف حساس مواد دیکھ سکیں گے بلکہ اس پر تبصرہ کرنے یا تبصرے وصول کرنے کی سہولت بھی محدود ہوگی، جسے پلیٹ فارم کی اہم حفاظتی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION