11:52 , 12 جولائی 2025
Watch Live

ایران نے عالمی جوہری ادارے سے تعاون معطل کرنے کا قانون نافذ کر دیا

تہران: ایران نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ساتھ تعاون معطل کرنے کا قانون باضابطہ طور پر نافذ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے پارلیمنٹ اور آئینی کونسل سے منظور شدہ قانون پر دستخط کر دیے، جس کے بعد یہ نافذ العمل ہو گیا۔

ایران کا مؤقف ہے کہ آئی اے ای اے ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیل اور امریکا کے حملے رکوانے میں ناکام رہا اور ان حملوں کی مذمت بھی نہیں کی۔

ایرانی پارلیمنٹ نے یہ بل 25 جون کو بھاری اکثریت سے منظور کیا تھا، جس کے حق میں 223 میں سے 221 ووٹ پڑے، جبکہ مخالفت میں ایک بھی ووٹ نہیں آیا۔

ماہرین کے مطابق اس اقدام سے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کی بحالی مزید مشکل ہو سکتی ہے اور خطے میں کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION