05:03 , 17 مئی 2026
Watch Live

عشرت فاطمہ کا جذباتی انکشاف: بیٹی کی قبر پر جا کر معافیاں مانگتی ہوں

عشرت فاطمہ

پاکستان کی معروف سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے اپنی زندگی کے ایک انتہائی دردناک پہلو پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آج بھی اپنی مرحوم بیٹی کی قبر پر جا کر خود کو قصوروار محسوس کرتی ہیں اور اس سے معافیاں مانگتی ہیں۔

حال ہی میں توثیق حیدر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے کئی پہلوؤں پر کھل کر گفتگو کی۔ عشرت فاطمہ نے بتایا کہ بچپن میں وہ اپنی رنگت کے حوالے سے بہت حساس تھیں اور اکثر اللہ سے شکوہ کرتی تھیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آج وہ اپنی رنگت پر فخر تو نہیں کرتیں، لیکن شکر ضرور ادا کرتی ہیں۔ ان کے مطابق فخر ایک بہت بڑی چیز ہے، تاہم انہوں نے خود کو قبول کرنا سیکھ لیا ہے۔

پاکستان آرمی کی برتری نیشنل گیمز میں 71 گولڈ میڈلز

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے شوہر ثاقب نے اس حوالے سے انہیں بہت حوصلہ دیا۔ اب وہ سادہ زندگی کو ترجیح دیتی ہیں اور زیادہ میک اپ کے بجائے صرف لپ اسٹک اور کاجل استعمال کرتی ہیں۔

اپنی زندگی کے سب سے کربناک لمحے کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کی پہلی بیٹی پیدائش کے فوراً بعد انتقال کر گئی تھی۔ انہوں نے افسوس کے ساتھ کہا کہ اس وقت ان کا پہلا سوال بیٹی کی رنگت سے متعلق تھا، جو آج بھی انہیں اندر سے تکلیف دیتا ہے۔

عشرت فاطمہ نے کہا کہ جب بھی وہ قبرستان جاتی ہیں تو بیٹی کی قبر پر جا کر معافیاں مانگتی ہیں اور سوچتی ہیں کہ شاید وہ اچھی ماں ثابت نہ ہو سکیں، اسی لیے اللہ نے ان سے یہ نعمت واپس لے لی۔

انہوں نے معاشرے میں رنگت اور ظاہری شکل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو دوسروں کے جذبات کا خیال رکھنا چاہیے۔ ان کے مطابق ہم ایک ایسے معاشرے میں رہ رہے ہیں جہاں دوسروں کو نیچا دکھا کر آگے بڑھنے کی کوشش کی جاتی ہے، جو کہ انتہائی افسوسناک ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION