اسرائیلی فوج نے آیت اللہ خامنہ ای کے بنکر کی تھری ڈی ویڈیو جاری کر دی

اسرائیل ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے آیت اللہ علی خامنہ ای کے نشانہ بنائے جانے والے زیرِ زمین بنکر کی تھری ڈی ویڈیو جاری کر دی ہے۔
امریکی جریدے نیویارک پوسٹ کی سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق یہ وہ مقام تھا جہاں اسرائیلی فضائی حملے کے وقت ایران کے سپریم لیڈر موجود تھے۔
ٹوئٹ کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کے بنکر پر اسرائیلی فضائیہ کے تقریباً 50 لڑاکا طیاروں کے ذریعے حملہ کیا گیا۔
This is where late Iranian Supreme Leader Ali Khamenei was located when the IDF attacked with 50 Israeli Air Force fighter jets. The Israeli Defense Forces released a 3-D animation laying out "an illustration of the underground bunker” in Tehran. pic.twitter.com/7yJb5XWmC2
— New York Post (@nypost) March 6, 2026
اسرائیلی فوج نے تہران میں موجود اس زیرِ زمین بنکر کی ساخت دکھانے کے لیے ایک تھری ڈی اینیمیشن بھی جاری کی، جس میں بنکر کی اندرونی ساخت کی وضاحت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل نے مبینہ طور پر تہران میں مشترکہ حملہ کیا تھا جس میں آیت اللہ علی خامنہ ای، ایران کے وزیر دفاع اور ان کے خاندان کے قریبی افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔












