06:03 , 26 اپریل 2026
Watch Live

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے پمپ بند، کراچی میں پانی کی قلت کا خدشہ

کراچی پانی قلت دھابیجی پمپنگ اسٹیشن
کراچی پانی قلت دھابیجی پمپنگ اسٹیشن

کراچی واٹر کارپوریشن کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر نئی لائن کو واٹر نیٹ ورک سے منسلک کرنے کے عمل کے باعث پانی کی فراہمی میں عارضی تعطل پیدا ہوگا۔ اس دوران اسٹیشن کے 9 میں سے 7 پمپ آج دوپہر سے 48 گھنٹوں کے لیے بند رہیں گے، جس کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق 27 اپریل کو 7 پمپس سے پانی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی، جبکہ باقی 2 پمپ مزید 5 روز تک بند رہیں گے۔ اس تکنیکی کام کا مقصد پانی کی ترسیل کے نظام کو بہتر اور زیادہ مؤثر بنانا ہے۔

واٹر کارپوریشن نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اس دوران کراچی کے متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی عارضی طور پر متاثر ہوگی۔ متاثرہ علاقوں میں نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، اسکیم 33 اور گلستانِ جوہر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گلشن اقبال، صدر، لانڈھی، کورنگی اور چنیسر ٹاؤن کے کچھ حصے بھی متاثر ہوں گے۔

برطانیہ کا ایران کی پاسداران انقلاب کو دہشتگرد قرار دینے کا منصوبہ

مزید بتایا گیا ہے کہ نیپا، صفورا اور سخی حسن ہائیڈرنٹس بھی اس دوران بند رہیں گے۔ حکام کے مطابق اس صورتحال کے باعث شہر کو یومیہ تقریباً 250 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا، جو شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔

ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی کا احتیاط سے استعمال کریں اور غیر ضروری ضیاع سے گریز کریں تاکہ موجودہ بحران کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔ واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مستقبل میں بہتر پانی کی فراہمی کے نظام کے لیے ضروری ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION