04:32 , 15 جنوری 2026
Watch Live

لیاری: منہدم عمارت کا 95 فیصد ملبہ ہٹا لیا گیا، 26 افراد کی لاشیں برآمد

کراچی: لیاری کے علاقے بغدادی میں گرنے والی 6 منزلہ رہائشی عمارت کا 95 فیصد ملبہ ہٹا دیا گیا ہے، ریسکیو ٹیموں نے اب تک 26 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔

ریسکیو 1122 ساؤتھ کے انچارج حمیر احمد کے مطابق ملبے سے ایک اور نوجوان کی لاش کی نشاندہی ہوئی ہے جسے نکالنے کا عمل احتیاط سے جاری ہے۔ اہلِ علاقہ کے مطابق یہ ممکنہ طور پر آخری لاش ہے، تاہم ایک رکشہ ڈرائیور کی گمشدگی کی اطلاع بھی موجود ہے۔

حمیر احمد کا کہنا ہے کہ نوجوان کی لاش نکالنے کے بعد ملبہ ہٹانے کا کام دوبارہ شروع کیا جائے گا تاکہ رکشہ ڈرائیور سے متعلق معلومات حاصل ہو سکیں۔

واضح رہے کہ 4 جولائی 2025 کو بغدادی لیاری میں 6 منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 19 افراد موقع پر جاں بحق اور خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوئے تھے۔ ملبے سے ایک تین ماہ کی بچی کو زندہ نکالا گیا تھا۔ امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION