06:51 , 29 اپریل 2026
Watch Live

مولانا فضل الرحمان کی عمران خان کو خیبرپختونخوا میں عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کی یقین دہانی

جمعیت علمائے اسلام (ف) نے تحریک انصاف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنے گی۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا یہ پیغام اڈیالہ جیل میں عمران خان تک پہنچایا گیا، جو ان کی بہنوں کے ذریعے گزشتہ روز کی ملاقات میں دیا گیا۔

پیغام میں واضح کیا گیا کہ اگرچہ بعض سیاسی قوتوں نے مولانا سے خیبرپختونخوا میں ان ہاؤس تبدیلی کے لیے رابطہ کیا، تاہم انہوں نے اس میں شامل ہونے سے انکار کر دیا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جتنا زور لگانا ہے لگا لیں، آئینی طریقے سے حکومت نہیں گرائی جا سکتی۔ اگر حکومت گرا دی گئی تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION