میرا گھر میرا آشیانہ اسکیم، 35 لاکھ روپے تک کا قرض لے کر گھر بنا سکیں گے

اسلام آباد – اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ ’’مارک اپ سبسڈی اور رسک شیئرنگ اسکیم‘‘ کے تحت میرا گھر میرا آشیانہ پروگرام کے ذریعے شہری 20 لاکھ سے ساڑھے 35 لاکھ روپے تک قرضہ حاصل کر سکیں گے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے باقاعدہ سرکلر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت شہری 20 سال تک کے لیے آسان شرائط پر قرض حاصل کر سکتے ہیں۔ تمام کمرشل بینکس، اسلامی بینکس اور دیگر مالیاتی اداروں کو اس سہولت کو فروغ دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اہلیت کے معیار
-
پاکستانی شہری جن کے پاس کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ہو
-
پہلی بار گھر خریدنے والے افراد
-
درخواست گزار کے نام پر پہلے سے کوئی گھر موجود نہ ہو
قرضہ ان مقاصد کے لیے حاصل کیا جا سکتا ہے
-
نیا گھر یا فلیٹ خریدنے کے لیے
-
پہلے سے موجود پلاٹ پر گھر تعمیر کرنے کے لیے
-
پلاٹ خریدنے اور اس پر گھر بنانے کے لیے
گھر/فلیٹ کا سائز
-
زیادہ سے زیادہ 5 مرلہ کا گھر یا 1360 اسکوائر فٹ کا فلیٹ
قرض کی حد
-
پہلا درجہ: 20 لاکھ روپے تک کا قرض
-
دوسرا درجہ: 20 لاکھ سے زائد اور ساڑھے 35 لاکھ روپے تک کا قرض
قرض کی مدت اور شرائط
-
زیادہ سے زیادہ 20 سال کی مدت
-
پہلے 10 سال تک سبسڈی شامل ہوگی
-
بینک پرائسنگ: ایک سالہ کیبور + 3 فیصد
-
کوئی پروسیسنگ فیس یا قبل از وقت ادائیگی کی سزا نہیں ہوگی
-
لون ٹو ویلیو ریشو 90:10 (90 فیصد قرض، 10 فیصد ایکویٹی)
اسکیم کے تحت بینکوں کے پورٹ فولیو کے 10 فیصد حصے کو پہلے نقصان کی بنیاد پر کور بھی کیا جائے گا۔
یہ پروگرام متوسط طبقے کے افراد کے لیے اپنے گھر کا خواب پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔











