07:51 , 4 مئی 2026
Watch Live

میٹا اور گوگل کو امریکی عدالتوں میں شکست، بچوں کی حفاظت میں ناکامی پر جرمانہ عائد

میٹا اور گوگل

ایک اہم قانونی پیش رفت میں ٹیکنالوجی کمپنیوں میٹا اور گوگل کو امریکی عدالتوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جہاں جیوری نے دونوں کمپنیوں کو مجموعی طور پر 60 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ فیصلے لاس اینجلس اور نیو میکسیکو کی جیوریز کی جانب سے سنائے گئے، جنہیں سوشل میڈیا کے حوالے سے ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق میٹا کو اپنے پلیٹ فارمز فیس بک اور انسٹاگرام پر بچوں کے جنسی استحصال کو ممکن بنانے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔ جیوری نے یہ بھی قرار دیا کہ کمپنی نے صارفین کو حفاظتی اقدامات کے حوالے سے گمراہ کیا۔

مزید برآں، میٹا کو کم عمر صارفین کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچانے کا بھی ذمہ دار قرار دیا گیا۔ استغاثہ کے مطابق کمپنی نے صارفین کی حفاظت پر منافع کو ترجیح دی۔

میٹا نے ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کر دیا

عدالت نے یہ بھی کہا کہ میٹا اور گوگل دونوں اپنے صارفین کو ممکنہ خطرات سے آگاہ کرنے میں ناکام رہیں، جس سے ان کی ذمہ داریوں پر سوالات اٹھے ہیں۔

یہ مقدمہ لاس اینجلس میں کیلی نامی 20 سالہ خاتون کی درخواست پر دائر کیا گیا تھا، جس میں اس نے مؤقف اختیار کیا کہ کم عمری میں ان پلیٹ فارمز کی لت نے اسے ڈپریشن اور خودکشی جیسے خیالات میں مبتلا کیا۔

دوسری جانب میٹا اور گوگل نے جیوری کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ قانونی جنگ ابھی جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION