ویب ڈیسک
|
1 سال پہلے
بارش اور برفباری کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں ہفتے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گے جس سے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری ہوگئی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 19 سے 21 فروری کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوا چلنے اور بارش کا امکان ہے۔ مری اور گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرگودھا، میانوالی، بھکر، خوشاب، حافظ آباد، گجرانوالہ، منڈی بہاوالدین اور گجرات میں بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، فیصل آباد، شیخو پورہ، نارووال اور سیالکوٹ میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ سیاح موسمی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا پروگرام ترتیب دیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔
شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ اور ایمرجنسی میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔











