ناسا کا آرٹیمس II مشن کامیاب، انسان چاند کے گرد تاریخی سفر مکمل کرنے میں کامیاب

امریکی خلائی ادارے ناسا کے آرٹیمس II مشن نے تاریخ رقم کرتے ہوئے چاند کے گرد انسانوں کا کامیاب چکر مکمل کر لیا ہے۔
چار رکنی عملے نے Orion spacecraft کے ذریعے یہ اہم سنگ میل عبور کیا، جو زمین سے سب سے زیادہ دور جانے والا پہلا انسانی خلائی مشن بن گیا ہے۔
ناسا کے مطابق چاند کے عقب میں جانے کے دوران مشن کا زمین سے رابطہ عارضی طور پر منقطع ہو گیا تھا، جو کہ پہلے سے متوقع تھا، تاہم تقریباً 40 منٹ بعد رابطہ بحال ہو گیا۔
امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی مشن کے دوران خلابازوں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
ٹرمپ نے خلابازوں کو اوول آفس آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ امریکی قوم ان کی محفوظ واپسی کی منتظر ہے، اور ان سے ملاقات کے خواہشمند ہیں۔
ناسا کے مطابق مشن کے دوران خلاباز چاند کی سطح سے تقریباً 4,067 میل کے فاصلے تک پہنچے اور انہوں نے چاند کے ایسے حصوں کا مشاہدہ کیا جو زمین سے نظر نہیں آتے۔
یہ مشن Apollo 13 کا ریکارڈ بھی توڑنے میں کامیاب رہا، جبکہ خلابازوں کی واپسی بحرالکاہل میں متوقع ہے۔



















