07:50 , 4 مئی 2026
Watch Live

ناسا کا چاند پر بیس اور مریخ مشن کے لیے بڑے منصوبوں کا اعلان

ناسا کا چاند پر بیس اور مریخ مشن کے لیے بڑے منصوبوں کا اعلان

امریکی خلائی ادارے ناسا نے چاند اور مریخ سے متعلق اپنے نئے اور بڑے منصوبوں کا اعلان کر دیا ہے، جس میں مستقبل کی خلائی مہمات کی حکمت عملی واضح کی گئی ہے۔

ایک تقریب کے دوران ناسا کے منتظم جیراڈ آئزک مین نے بتایا کہ چاند پر مستقل بیس کی تعمیر فوری طور پر ممکن نہیں بلکہ آئندہ 7 برسوں میں مکمل کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر تقریباً 20 ارب ڈالر خرچ کیے جائیں گے اور اس کی تکمیل درجنوں خلائی مشنز کے ذریعے مرحلہ وار ہوگی۔

جیراڈ آئزک مین نے مریخ کے لیے جوہری توانائی سے چلنے والے اسپیس کرافٹ کی تیاری کا بھی اعلان کیا، جسے 2028 تک روانہ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

ناسا کا بڑا اعلان، 2030 تک چاند پر نیوکلیئر ری ایکٹر نصب کرنے کا منصوبہ

انہوں نے بتایا کہ ناسا نے چاند کے مدار میں اسپیس اسٹیشن بنانے کا منصوبہ ختم کر دیا ہے اور اب توجہ چاند کی سطح پر سرگرمیوں پر مرکوز کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین خلائی میدان میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور وہ امریکا کی برتری کو چیلنج کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ناساکے منتظم کے مطابق جب یہ اسپیس کرافٹ مریخ پر پہنچے گا تو وہاں تحقیق کے لیے ہیلی کاپٹرز بھیجے جائیں گے، تاہم خلا بازوں کی چاند پر واپسی میں تاخیر ہو رہی ہے کیونکہ اسپیس ایکس ابھی تک مطلوبہ لینڈرز تیار نہیں کر سکی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION