11:09 , 23 جون 2026
Watch Live

پاکستان اور بحرین کا سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

بحرین کا سیکیورٹی تعاون

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ و انسدادِ منشیات محسن نقوی نے بحرین کے وزیر داخلہ جنرل شیخ راشد بن عبداللہ آل خلیفہ سے اہم ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ڈان نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر پاکستان اور بحرین کے عوام کے باہمی مفاد اور محفوظ مستقبل کے لیے شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات میں انسدادِ منشیات کے شعبے میں قریبی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافے اور معلومات کے تبادلے کو مؤثر بنانے پر زور دیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بحرینی ہم منصب کی گرمجوش میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے تعلقات بھائی چارے، اعتماد اور باہمی احترام کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے اداروں کے درمیان مضبوط رابطہ خطے میں امن و سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں وزرائے داخلہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ منشیات کے عالمی نیٹ ورکس سے نمٹنے اور علاقائی استحکام کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION