07:49 , 4 مئی 2026
Watch Live

پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا آغاز کردیا گیا

فائیو جی اسپیکٹ

اسلام آباد : پاکستان میں فائیو جی انٹرنیٹ سروس کے آغاز کے لیے اسپیکٹرم کی نیلامی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جسے ملک کی ڈیجیٹل معیشت کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

تقریب کے دوران پی ٹی اے کی جانب سے 600 میگا ہرٹز اسپیکٹرم نیلامی کے لیے پیش کیا گیا۔ حکام کے مطابق نیلامی کا پہلا راؤنڈ 60 منٹ پر مشتمل ہوگا جس میں اہل ٹیلی کام کمپنیاں بولی لگائیں گی۔

رپورٹس کے مطابق تین بڑی ٹیلی کام کمپنیاں اس نیلامی میں حصہ لے رہی ہیں اور توقع ہے کہ یہ عمل پاکستان میں تیز رفتار انٹرنیٹ سروسز کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

پاکستان میں 5جی اسپیکٹرم نیلامی 10 مارچ 2026 کو متوقع

اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کے لیے حکومتی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور حکومت نے اس مقصد کے لیے مکمل ایکوسسٹم تیار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بلاک چین اور مصنوعی ذہانت جیسی جدید ٹیکنالوجیز کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اسپیکٹرم کی نیلامی سے آئی ٹی برآمدات میں اضافہ اور انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی میں بہتری آئے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا کہ اب تک پاکستان صرف 274 میگا ہرٹز اسپیکٹرم پر چل رہا تھا جبکہ آج ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا اسپیکٹرم آکشن منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام کے بعد فور جی سروس میں بہتری آئے گی اور آئندہ چھ ماہ کے اندر بڑے شہروں میں فائیو جی سروس دستیاب ہو جائے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION