08:26 , 4 مئی 2026
Watch Live

پاکستان کا یو اے ای کو 172 رنز کا ہدف، فخر زمان کی شاندار نصف سنچری

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دے دیا۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔

قومی ٹیم کی جانب سے فخر زمان 77 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔ محمد نواز 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

یو اے ای کی جانب سے حیدر علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں اور صرف 17 رنز دیے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سیریز کے ایک اور میچ میں پاکستان نے یو اے ای کو 31 رنز سے شکست دی تھی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION