ویب ڈیسک
|
10 مہینے پہلے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 1187 پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال اور کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی۔ پیر کے روز 100 انڈیکس میں 1187 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے انڈیکس 133,137 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ ہفتے کی کارکردگی
100 انڈیکس میں ہفتہ بھر کے دوران 7570 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، اور انڈیکس 131,949 پر بند ہوا۔ انڈیکس ہفتے کے دوران 7629 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، کم ترین سطح 124,500 اور بلند ترین سطح 132,129 رہی۔ ایک ہفتے میں 4 ارب 83 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا، جس کی مجموعی مالیت 206 ارب روپے رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 847 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جو بڑھ کر 15,910 ارب روپے تک پہنچ گئی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، بجٹ میں کاروبار دوست اقدامات اور معاشی بہتری کی توقعات مارکیٹ میں مثبت رجحان کی بڑی وجوہات ہیں۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION











