01:01 , 17 اپریل 2026
Watch Live

دنیا بھر میں عوام امریکا اور اسرائیل کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں، ایرانی صدر

ایرانی صدر

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں عوامی سطح پر بیداری بڑھ رہی ہے اور مختلف ممالک کے لوگ عالمی طاقتوں کے خلاف کھل کر آواز اٹھا رہے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکیے، عراق، لبنان، مصر اور دیگر عرب ممالک کے عوام امریکا اور اسرائیل کی پالیسیوں اور اقدامات کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے آزاد خیال افراد صہیونی اقدامات کی حمایت نہیں کرتے اور ان کے دل اس نظریے کے ساتھ نہیں ہیں۔

ایرانی صدر کے مطابق موجودہ عالمی صورتحال اس بات کی عکاس ہے کہ عوامی رائے تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور لوگ انصاف اور خودمختاری کے حق میں کھڑے ہو رہے ہیں۔

امریکا اور اسرائیل کے دباؤ کے سامنے سرنڈر نہیں کریں گے، ایرانی صدر کا اعلان

مسعود پزشکیان نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن صرف اسی صورت ممکن ہے جب ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں اور عوام کی خواہشات کا احترام کریں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تنازعات کے حل کے لیے طاقت کے بجائے سفارتکاری اور باہمی سمجھ بوجھ کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ عالمی امن کے قیام کے لیے ضروری ہے کہ تمام فریقین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی کم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION