09:19 , 17 اپریل 2026
Watch Live

پی آئی اے اور آئی لو پاکستان کے غبارے بھارت میں پکڑے گئے

پی آئی اے غبارہ بھارت

بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے ایک گاؤں میں پی آئی اے اور آئی لویو پاکستان کے غباروں کی آمد سے سنسنی پھیل گئی۔ مقامی لوگ اور پولیس حیران رہ گئے۔ غباروں پر اردو اور انگریزی میں پی آئی اے اور آئی لویو پاکستان تحریر تھا۔

پولیس نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے غباروں کو قبضے میں لے لیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران کسی بھی غبارے میں چپ، کیمرہ یا کمپنی کا نام نہیں ملا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پہلے بھی بھارت میں پی آئی اے کے غبارے اور کبوتر آئے ہیں، لیکن پولیس آج تک ان کا ماخذ معلوم نہیں کر سکی۔

تفتیش جاری ہے اور پولیس ہر ممکن زاویے سے معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔ مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو خبردار کر دیا ہے۔

ادھر مقامی لوگ حیران ہیں اور معاملے پر تجسس کا اظہار کر رہے ہیں۔ حکام نے کہا کہ عوام کسی بھی مشکوک غبارے یا کبوتر کے قریب نہ جائیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION