ویب ڈیسک
|
9 مہینے پہلے
پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدہ طے پا گیا

پاکستان اور افغانستان نے ترجیحی تجارتی معاہدے پر باضابطہ طور پر دستخط کر دیے ہیں۔
افغان سفارتخانے کے مطابق افغانستان کی جانب سے نائب وزیر تجارت ملا احمداللہ زاہد جبکہ پاکستان کی جانب سے سیکرٹری تجارت جواد پال نے معاہدے پر دستخط کیے۔
معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے 4،4 برآمدی اشیاء پر درآمدی ٹیرف 60 فیصد سے کم کرکے 27 فیصد کر دیا ہے۔
پاکستان نے افغان انگور، انار، سیب اور ٹماٹر پر ٹیکس کم کیا۔ افغانستان نے پاکستانی آم، کینو، کیلا اور آلو پر ٹیرف میں کمی کی۔
یہ معاہدہ یکم اگست 2025 سے نافذ ہوگا اور ابتدائی طور پر ایک سال کے لیے مؤثر ہو گا، تاہم یہ قابل تجدید ہے اور مستقبل میں مزید اشیاء شامل کی جا سکیں گی۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION











