08:03 , 4 مئی 2026
Watch Live

جج خالد شاہانی کے بیٹے حنین طارق قتل کیس میں پیش رفت

سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کے جج خالد شاہانی کے بیٹے حنین طارق کے قتل کیس میں ملزمان کو بری کر دیا۔ عدالت نے سزائے موت اور 25 سال قید کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا۔ اس فیصلے کے بعد ملزم سکندر لاشاری اور عرفان عرف فہیم دونوں بری ہوگئے۔

سپریم کورٹ نے اس بارے میں مختصر فیصلہ جاری کیا ہے جبکہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلہ تحریر کیا جس میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم ہے۔

عدالت نے کہا کہ ناقص تفتیش اور کمزور پراسیکیوشن کی وجہ سے ملزمان کو بری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ 2014 میں جج خالد شاہانی کے بیٹے حنین طارق کو قتل کیا گیا تھا۔ ٹرائل کورٹ نے ملزم سکندر لاشاری کو سزائے موت اور عرفان عرف فہیم کو 25 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION