11:48 , 30 اپریل 2026
Watch Live

جنوبی وزیرستان میں سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی جاری

جنوبی وزیرستان کے علاقے سرواکئی میں حالیہ سیلاب سے شدید نقصان ہوا ہے، جہاں بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ فرنٹیئر کور (ایف سی) ساؤتھ اور سول انتظامیہ نے مل کر متاثرہ علاقوں میں امدادی کام شروع کیے۔

ایف سی ساؤتھ نے راستوں اور بہہ جانے والے پلوں کی دوبارہ تعمیر کی تاکہ لوگوں کی آمد و رفت بحال ہو سکے۔ متاثرہ خاندانوں میں راشن، بستر، کپڑے اور دیگر ضروری سامان پر مشتمل ریلیف پیکجز بھی تقسیم کیے گئے۔

مقامی کمانڈر نے قبائلی مشران کے ساتھ جرگہ کر کے ان کے مسائل سنے۔ عوام نے ایف سی ساؤتھ اور انتظامیہ کی بروقت مدد پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION