08:02 , 4 مئی 2026
Watch Live

شاہین آفریدی بگ بیش لیگ کے دوران انجری کا شکار، اہم میچ سے باہر

شاہین آفریدی انجری

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا کی معروف بگ بیش لیگ (BBL) کے دوران انجری کا شکار ہو گئے ہیں، جس کے باعث ان کی دستیابی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

برسبین ہیٹ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ شاہین آفریدی کو گھٹنے میں تکلیف محسوس ہوئی، جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے ان کی حالت پر فوری توجہ دی۔

برسبین ہیٹ کے مطابق شاہین آفریدی نے گھٹنے کی انجری کا ری ہیب شروع کر دیا ہے تاکہ انہیں مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔

ٹیم حکام کا کہنا ہے کہ ایڈیلیڈ سے واپسی پر شاہین آفریدی کے گھٹنے کا تفصیلی معائنہ کیا جائے گا، جس کے بعد ان کی آئندہ میچز میں شرکت سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : بگ بیش لیگ میں بابر اعظم کا ننھے مداح کیلئے خاص تحفہ

برسبین ہیٹ نے واضح کیا ہے کہ شاہین آفریدی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف آئندہ میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔

یاد رہے کہ شاہین آفریدی کو ہفتے کے روز ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف میچ کے دوران گھٹنے میں تکلیف محسوس ہوئی تھی، جس کے بعد انہیں محتاط انداز میں میدان سے ہٹایا گیا۔

کرکٹ شائقین اور پاکستانی ٹیم کے مداحوں کی نظریں اب شاہین آفریدی کی صحت پر مرکوز ہیں، کیونکہ ان کی مکمل فٹنس قومی ٹیم کے مستقبل کے مقابلوں کے لیے نہایت اہم سمجھی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION