ویب ڈیسک
|
1 سال پہلے
جنوبی افریقہ کے بلے باز نے ڈیبیو پر نیا ریکارڈ قائم کر دیا

سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کے بلے باز میتھیو بریٹزکے نے ڈیبیو پر 150 رنز بنا کر ون ڈے کرکٹ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
یہ ایک روزہ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے بیٹر کی سب سے بڑی اننگز ہے۔ بریٹزکے نے ڈی ایل ہیینس کے 148، رحمان اللہ گرباز کے 127، کولن انگرام کے 124 اور مارک چیپمین کے 124 کے ریکارڈز کو پیچھے چھوڑ دیا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے کیرئیر کے پہلے میچ میں میتھیو بریٹزکے نے شاندار 150 رنز کی اننگز کھیل کر نہ صرف ٹیم کو مشکل سے نکالا بلکہ پروٹیز کو 300 سے زائد رنز تک پہنچایا۔ ان کی اننگز میں پانچ چھکے اور گیارہ چوکے شامل تھے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION











