08:25 , 4 مئی 2026
Watch Live

عید میلادالنبیﷺ پر سندھ میں دو روزہ عام تعطیلات کا اعلان

سندھ حکومت نے عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر دو روزہ عام تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، جمعہ 5 اور ہفتہ 6 ستمبر کو سندھ کے تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 6 ستمبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ یہ نوٹیفکیشن وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کیا گیا تھا۔

عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں مذہبی جوش و خروش کے ساتھ تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوتا ہے، جب کہ نماز فجر کے بعد خصوصی دعائیں مانگی جاتی ہیں۔

اس مقدس موقع پر محافلِ میلاد، سیرت النبی ﷺ کانفرنسز اور دیگر مذہبی اجتماعات منعقد کیے جاتے ہیں۔ گلیوں، مساجد، عمارتوں اور گھروں کو برقی قمقموں اور جھنڈیوں سے سجایا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION