08:17 , 4 مئی 2026
Watch Live

متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، قیمتوں میں بڑا اضافہ

متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا

ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس سے عوام اور کاروباری شعبے پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔

حکام کی جانب سے جاری کردہ نئے نرخوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 30 فیصد سے زائد جبکہ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 70 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

نئے نرخوں کے تحت سپر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2.59 درہم سے بڑھ کر 3.39 درہم ہو گئی ہے، جو کہ حالیہ عرصے میں بڑا اضافہ تصور کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت 2.48 درہم سے بڑھ کر 3.28 درہم فی لیٹر کر دی گئی ہے، جبکہ ای پلس 91 پیٹرول کی قیمت بھی 2.40 درہم سے بڑھ کر 3.20 درہم فی لیٹر ہو گئی ہے۔

حکومت نے مٹی کا تیل 39 روپے 20 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا

دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں فی لیٹر قیمت 2.72 درہم سے بڑھ کر 4.69 درہم کر دی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی اور توانائی کی ترسیل میں رکاوٹوں کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے اثرات عالمی منڈیوں پر بھی پڑ رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں ردوبدل عالمی منڈی کے رجحانات کے مطابق کیا جاتا ہے، جبکہ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ توانائی کے استعمال میں احتیاط برتیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION