ویب ڈیسک
|
8 مہینے پہلے
چین میں پہاڑ کو کاٹ کر منفرد شاہراہ کی تعمیر، تصاویر وائرل

چین نے ایک اور حیران کن انجینئرنگ منصوبہ مکمل کر لیا، جس میں پہاڑ کو بیچ سے کاٹ کر ایکسپریس وے تعمیر کی گئی ہے۔
یہ منفرد شاہراہ جنوب مغربی صوبہ گوئژو میں تعمیر کی گئی ہے۔ اس علاقے میں عام طور پر سڑکیں پہاڑوں کو ڈرل کر کے یا ان کے گرد بنائی جاتی ہیں، مگر اس بار پہاڑ کو درمیان سے کاٹ کر راستہ بنایا گیا۔ اس حیرت انگیز تعمیر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
گوئژو کا 92 فیصد علاقہ پہاڑی ہے، جو اگرچہ سیاحوں کے لیے دلکش ہے، مگر سفر کے لیے مشکل۔ ماہرین کے مطابق، لیوآن ایکسپریس وے کا مقصد سفر کو سہل بنانا ہے، اور جغرافیائی رکاوٹوں کے باعث پہاڑ کاٹنا واحد حل تھا۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION











