08:03 , 4 مئی 2026
Watch Live

واٹس ایپ میں برسوں بعد صارفین کا پسندیدہ فیچر شامل

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کا انتظار لوگ برسوں سے کر رہے تھے۔ یہ اپ ڈیٹ واٹس ایپ کی حالیہ سب سے اہم اور کارآمد تبدیلی قرار دی جا رہی ہے، جو صارفین کے لیے میسجنگ کو آسان بنائے گی۔

رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے بیٹا ورژن میں شامل کیا گیا ہے۔ اس فیچر کے تحت ریپلائی سسٹم کو نئے انداز میں پیش کیا جائے گا تاکہ چیٹس مزید منظم اور آسان ہو سکیں۔

اب گروپ چیٹس میں جب کوئی صارف کسی میسج پر ریپلائی کرے گا تو وہ الگ الگ نہیں بلکہ ایک تھریڈ کی شکل میں ظاہر ہوں گے۔ اس طرح تمام ریپلائیز اصل میسج کے نیچے اکٹھے نظر آئیں گے اور صارفین کے لیے انہیں دیکھنا اور سمجھنا آسان ہوگا۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین کسی میسج کے ساتھ جڑے تمام ریپلائیز ایک ہی جگہ دیکھ سکیں گے، جس سے بڑی یا مصروف چیٹس میں اہم باتوں کو ڈھونڈنا مشکل نہیں رہے گا۔ یہ تبدیلی چھوٹی لگتی ہے مگر اسے واٹس ایپ کے بہترین فیچرز میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

ابھی یہ فیچر صرف بیٹا ورژن میں ہے، مگر توقع ہے کہ جلد ہی اسے تمام صارفین کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق یہ اپ ڈیٹ میسجنگ کے تجربے کو پہلے سے کہیں زیادہ آسان اور دلچسپ بنا دے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION