ویب ڈیسک
|
1 سال پہلے
رانا ثناء اللہ نے اپوزیشن کی قومی کانفرنس روکنے کی خبروں کی تردید کر دی

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثناء اللہ نے اپوزیشن کی قومی کانفرنس روکنے کی خبروں کی تردید کر دی کہتے ہیں کہ اگر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کانفرنس سے روکا ہے تو ان سے پوچھا جاسکتا ہے۔
تھری سکس فائیو نیوز کے پروگرام ہیڈ آن میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اگر ہمارے قریب نہیں تو دوسری جانب بھی نہیں ہیں۔ وہ 70 سال سے ہر حکومت پر الزامات لگتے آ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال بہتر کرنے کے لئے سیاستدانوں کو آپس میں بیٹھنا ہو گا۔ اپوزیشن کو چاہیے سیدھی بات کریں ہمارے ساتھ بیٹھیں۔ بانی پی ٹی آئی کو عدالت سے ریلیف ملتا ہے تو ٹھیک ورنہ سزا پوری کریں۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION











