ویب ڈیسک
|
1 سال پہلے
صاحبزادہ فرحان نے فخر زمان کا ریکارڈ برابر کر دیا

نوجوان بیٹر صاحبزادہ فرحان نے نیشنل ٹی 20 کپ میں ایبٹ آباد ریجن کے خلاف شاندار اننگز کھیل کر فخر زمان کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
صاحبزادہ فرحان نے 62 گیندوں پر 148 رنز بنائے، جن میں ایک درجن چھکے شامل تھے، اور اس کے ساتھ ہی ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔
صاحبزادہ فرحان نے اس ایڈیشن کی چھ اننگز میں 588 رنز بنائے ہیں، جن میں دو سنچریاں بھی شامل ہیں، اور فخر زمان کا 588 رنز کا قومی ریکارڈ برابر کیا۔ فخر زمان نے 2022 کے پاکستان سپر لیگ کے ایڈیشن میں 13 اننگز کھیل کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔
یہ کارنامہ صاحبزادہ فرحان کی بہترین فارم اور صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION











