08:03 , 29 اپریل 2026
Watch Live

پاکستان نے امریکا ایران جنگ بندی معاہدے میں لبنان کی شمولیت کی تصدیق کردی

امریکا ایران جنگ بندی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے نمائندے نے تصدیق کی ہے کہ لبنان بھی امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے جنگ بندی کے اتفاق رائے میں شامل ہے۔

سلامتی کونسل کے ایک اجلاس کے دوران پاکستانی مندوب نے بتایا کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان ہونے والی جنگ بندی میں لبنان میں دشمنی کے خاتمے کا نکتہ بھی شامل ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی نمائندے نے اس بات پر زور دیا کہ لبنان کی شمولیت معاہدے کا واضح حصہ تھی اور اس حوالے سے پیدا ہونے والی الجھن حیران کن ہے۔

اقوام متحدہ کا مطالبہ، امریکا اور اسرائیل ایران جنگ فوری روکیں

انہوں نے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ اس معاملے پر کنفیوژن کیوں پیدا ہو رہی ہے، کیونکہ یہ نکتہ واضح طور پر جنگ بندی کے اتفاق رائے میں شامل تھا۔

تاہم انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ لبنان میں پرتشدد کارروائیاں کب اور کیسے مکمل طور پر ختم ہوں گی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عملدرآمد کے معاملات زیر غور ہیں۔

یہ پیش رفت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے اثرات وسیع تر خطے تک پھیل سکتے ہیں، خاص طور پر لبنان جیسے حساس علاقوں میں استحکام کے لیے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION