05:32 , 29 اپریل 2026
Watch Live

جسٹس خادم حسین سومرو کی ممکنہ سندھ ہائیکورٹ واپسی

جسٹس خادم حسین سومرو کی ممکنہ سندھ ہائیکورٹ واپسی

اسلام آباد: جسٹس خادم حسین سومرو کی ممکنہ طور پر سندھ ہائیکورٹ میں واپسی سے متعلق قانونی حلقوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی ممکنہ ٹرانسفر کے معاملے پر غور جاری ہے، جس میں جسٹس خادم حسین سومرو کا نام بھی زیرِ بحث ہے۔

سماعت کے اختتام پر جسٹس خادم حسین سومرو نے کمرہ عدالت میں موجود وکلا اور سائلین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ “آپ سب کا بہت بہت شکریہ”۔

خیال رہے کہ اس حوالے سے اہم پیش رفت اس وقت متوقع ہے جب سپریم کورٹ آف پاکستان میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ جسٹس خادم حسین سومرو کو فروری 2025 میں سندھ ہائیکورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ منتقل کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کی عدالتی خدمات وفاقی دارالحکومت میں جاری رہیں۔

قانونی ماہرین کے مطابق ججز کی ٹرانسفر کا معاملہ آئینی اور انتظامی پہلوؤں کا حامل ہوتا ہے، جس پر حتمی فیصلہ جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION