02:08 , 18 اپریل 2026
Watch Live

آبنائے ہرمز میں آمدورفت جنگ بندی سے مشروط، ایران کا اہم بیان

آبنائے ہرمز
آبنائے ہرمز

ایران کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کو سکیورٹی صورتحال سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق اس اہم گزرگاہ تک رسائی کا انحصار موجودہ جنگ بندی اور خطے میں حملوں کے نہ ہونے پر ہوگا۔

بیان میں کہا گیا کہ اگر کشیدگی برقرار رہی یا حملے جاری رہے تو جہاز رانی شدید متاثر ہو سکتی ہے۔

حکام نے واضح کیا کہ غیر محفوظ حالات میں اس اسٹریٹجک راستے پر معمول کی نقل و حرکت برقرار رکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

آبنائے ہرمز پر نیا آرڈر، ایرانی نیوی کی اجازت لازمی

آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کے لیے نہایت اہم سمجھی جاتی ہے جہاں سے بڑی مقدار میں خام تیل گزرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس راستے میں کسی بھی رکاوٹ سے عالمی توانائی منڈیوں پر فوری اثر پڑ سکتا ہے، جس سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور سپلائی چین میں خلل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ ایران کا یہ بیان خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں ایک اہم سفارتی اشارہ ہے، جس کا مقصد ممکنہ طور پر جنگ بندی برقرار رکھنا اور دباؤ بڑھانا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION