02:10 , 2 مئی 2026
Watch Live

عالمی یومِ ٹونا: پاکستان کو پہلی بار 25 ہزار میٹرک ٹن کوٹہ مل گیا

پاکستان ٹونا کوٹہ برآمدات بحری امور
پاکستان ٹونا کوٹہ برآمدات بحری امور

عالمی یومِ ٹونا کے موقع پر وزیرِ بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت اوورفشنگ کی روک تھام اور پائیدار ٹونا ماہی گیری کے فروغ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹونا عالمی غذائی تحفظ اور معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اور پاکستان کے لیے یہ ایک اہم پیش رفت ہے کہ اسے پہلی بار 25 ہزار میٹرک ٹن ٹونا کا عالمی کوٹہ حاصل ہوا ہے۔

وزیر بحری امور کے مطابق ٹونا کی برآمدات سے تقریباً 20 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہونے کی توقع ہے، جس سے ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عالمی ماہی گیری کے نظام میں کردار تیزی سے بڑھ رہا ہے اور ملک اس شعبے میں نئی ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

ایران نے امریکا کو لہجہ بدلنے پر سفارتکاری جاری رکھنے کا عندیہ دیا

محمد جنید انوار چوہدری نے مزید بتایا کہ حکومت نے نقصان دہ اور غیر پائیدار ماہی گیری کے طریقوں کے بجائے جدید لانگ لائننگ ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے، جس سے نہ صرف ماحول کی حفاظت ہوگی بلکہ برآمدات میں بھی بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ کورنگی سمیت مختلف بندرگاہوں کی اپ گریڈیشن پر بھی کام جاری ہے، جس سے پاکستان کی سمندری برآمدات کو یورپی ممالک تک بڑھانے میں مدد ملے گی۔

وزیر بحری امور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت سمندری وسائل کے مؤثر استعمال، پائیدار ماہی گیری اور بین الاقوامی معیار کے مطابق برآمدی نظام کو فروغ دینے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION